اہم خبریں

رسول اللہ ؐ نے فرمایا اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو،خطبہ حج

مسجد نمرہ میں مسجدالحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ حج کا خطبہ دے رہے ہیں۔امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے۔

رسول اکرم ؐنے فرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے، اللہ نے نیکی کا عمل دیا اور برائی سے رکنے کا حکم دیا، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرنی۔

ان کا کہنا تھا انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیے کیونکہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان ،بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل،نیب پراسیکیوشن ٹیم نوٹیفائی کرنے کیلئے مہلت

متعلقہ خبریں