اہم خبریں

اسلام کے عظیم رکن حج کی تیاریاں ،غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا اٹھادیا گیا

مکہ المکرمہ (اے بی این نیوز)ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا اٹھادیا گیا۔انتظامیہ حرمین شریفین کےمطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہےگا۔

غلاف کعبہ کا نچلا حصہ سفید کپڑے سےڈھانپا گیا ہے،کعبہ کے غلاف کو روایتی انداز میں بلند کیا گیا۔خیال رہےکہ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصدحج کے ایام میں کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔دُنیا بھر سے عازمین عظیم سعادت حاصل کرنے کیلئے مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ پہنچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈی جی پی ایچ اے سیالکوٹ جنید تاج بھٹی نے آفس میں خود کو گولی مارلی

متعلقہ خبریں