اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا کہنا ہے حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے، رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت 90 ہزار افراد حج کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائےمذہبی اموروہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بجلی سستی کر کے خوشخبری سنائی ہے، وزیراعظم اور عوام مبارکباد کے مستحق ہے، ہماری اتحادی حکومت کا مشن ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال 90 ہزار پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت حج کریں گے، سعودیہ اور پاکستان میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، مختصر مدت کے حج کے 11 لاکھ 50 ہزار روپے اور طویل مدتی حج کے 10 لاکھ 50 ہزار رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حج اور عمرے کے انتظامات کر نا میری وزارت کا کام ہے، رمضان میں خود جا کر سعودیہ میں انتظامات کا جائزہ لیا، 28 مئی کو حج آپریشن کا آغاز متوقع ہے، رمضان سے قبل حاجیوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کیا جبکہ دوسرا تربیتی سیشن جلد شروع ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ حاجیوں کو موسم کے لحاظ سے ویکسینیشن اور دیگر تربیت دی جاتی ہے، ملک بھر میں حاجیوں کی روانگی شروع ہو گی تو ہمارا عملہ وہاں موجود ہوگا۔
مزید پڑھیں: فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر آگ بجھاتے ہوئے گرکر تباہ،پائلٹ ہلاک