سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں مسافر ٹرین کو دیکھا جا سکتا ہے لیکن اسی مسافر ٹرین میںکچھ نمازی نماز پڑھنے میں مگن ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کپڑے پہنے، سر پر سفید ٹوپی اوڑھے نمازی بیچ اُس جگہ پر نماز پڑھ رہے ہیں جہاں سے مسافر گزرتے ہیں۔جبکہ اسی دوران دیگر مسافر بھی نمازیوں کی نماز ختم ہونے کا انتظار کر رہے تھے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مسافر ٹرین میں نماز کی پابندی کرتے ان نمازیوں کا تعلق ممکنہ طور پر تبلیغی جماعت سے ہے۔نماز کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اور اس سے پہلے کہ نماز وقت نکل جائے ان مسافروں کی جانب سے یہ طریقہ نکالا کہ سفر کے دوران ہی نماز کو ادا کیا گیا۔دوسری جانب دیگر مسافر بھی نمازیوں کو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کر رہے تھے، چونکہ یہ ویڈیو بھارت سے ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف ایک بار پھر نفرت کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے۔