اہم خبریں

عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

ابوظہبی (اے بی این نیوز )آسٹرونومی سینٹر نےعرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔ابوظہبی آسٹرونومی سینٹر کے مطابق عرب ممالک میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، 28 فروری بروز جمعہ کو رمضان کا چاند نظرآئے گا۔

آسٹرونومی سینٹر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ تقریباً 14 گھنٹے 13 منٹ کا ہوگا، متحدہ عرب امارات میں آخری روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ تک کا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی، 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی۔یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔
مزید پڑھیں: طویل انتظار کے بعد، بالآخر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

متعلقہ خبریں