کراچی ( نیوز ڈیسک )وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم 2025 کے تحت درخواست وصولی کیلئے آخری 2 دن رہ گئے ہیں ۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پیر اور منگل کو نامزد بینکوں میں سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رہے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس بار پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میٹرک اور نویں جماعت کے امتحانات 2025 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی