کوالالمپور(نیوز ڈیسک )معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فاروق نائیک کے ہمراہ رواں سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ X پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ نے اعلان کیا کہ وہ اور شیخ فاروق حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا بھی ذکر کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
On the invitation of the Government of Pakistan
Dr Zakir Naik & Shaikh Fariq Naik’s Pakistan Tour 2024Public Talks:
Karachi – 5th & 6th Oct
Lahore – 12th & 13th Oct
Islamabad – 19th & 20th Oct
Live on Peace TV pic.twitter.com/NHCgkuJDZi
— Dr Zakir Naik (@drzakiranaik) September 20, 2024
سرکاری اکاؤنٹ سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر کو لاہور اور 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ ان کا خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا، لیکن وہ کوویڈ وبائی امراض کی وجہ سے پاکستان نہیں آ سکے۔ڈاکٹر ذاکر نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ پاکستان آنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔