اہم خبریں

پیپلزپارٹی کو جھٹکا ، نگہت اورکزئی کا الیکشن میں حصہ نہ لینے کااعلان

پشاور(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی مخصوص نشستوں پر ترجیح نہ دینے پر پارٹی قیادت سے ناراض ۔قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پیپلزپارٹی کی جاری فہرست میں پہلے نمبر پرعاصمہ عالمگیر جبکہ نگہت اورکزئی کا نام چھٹے نمبر پر رکھا گیا جس کے بعد نگہت اورکزئی نے اپنے تحفظا ت کا اظہار کردیا۔نگہت اورکزئی کا کہنا تھاکہ صوبائی قیادت نے میرے ساتھ مذاق کیا ، قومی اسمبلی کیلئے کاغذات جمع ہی نہیں کروائے۔ میں صوبائی اسمبلی کیلئے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لے رہی ہوں۔واضح رہے کہ نگہت اورکزئی تین بار ایم پی اے رہ چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں