اہم خبریں

انتخابات میں کانٹے دار مقابلے ہونگے،عبدالقادر پٹیل

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قادر پٹیل نے کہا ہے کہ انتخابات میں مقابلے سخت ہوں گے۔پیر کو پی پی رہنما قادر پٹیل کراچی میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیے پہنچ ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کراچی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ ہم کسی کے دعویٰ کو روک نہیں سکتے ہیں، مقابلے سخت ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اختر جدون کو پیپلز پارٹی نے عزت دی۔ ہمارا مقابلہ ان سے نہیں۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پہلے بھی الیکشن لڑے تھے۔

متعلقہ خبریں