فیصل آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ ہم نوازشریف کی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے آئے ہیں۔ہم نے پاکستان سے اندھیرے دور کئے، آئندہ بھی اقتدار میں آکر ملکی مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے روایتی حریف ہیں، تمام معزز جماعتوں کے مقابلے میں الیکشن لڑرہے ہیں، ہم سائفر کی نہیں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے آئے ہیں۔
