اہم خبریں

عام انتخابات پہلا مرحلہ مکمل، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )2024 کے عام انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ،، کراچی سے خیبر تک سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور آزاد امیدواروں نےکاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو جمع کرا دئیے ، سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کی تھی، الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق 25 سے 31دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ہوگی ، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری کو ہوگی، مختلف حلقوں سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا رہا، کہیں چھیناجھپٹی اور کہیں گرفتاریوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں ۔

متعلقہ خبریں