اہم خبریں

بدین میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بدین(نیوزڈیسک)بدین میں تھرکول شاہراہ پر ڈمپر اور سوزوکی پک اپ میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 4 افراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ بدین تھرکول شاہراہ پر مٹھنا واہ اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں بدین سے تھر کی جانب جانے والے ڈمپر نے سامنے سے آنے والی سوزوکی پک اپ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار خاصخیلی برادری سے تعلق رکھنے والے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں