راولپنڈی(نیوزڈیسک)صدر پی ٹی آئی پنجاب اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کوگزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی اور ان کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے، ان کے ہسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔