اہم خبریں

الیکشن کمیشن پرہمارے پہلے دن سے تحفظات ہیں،بیرسٹرگوہر

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز    ) چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی خان الیکشن کمیشن پرہمارے پہلے دن سے تحفظات ہیں،الیکشن کمیشن نے جس باریک بینی سے ہمارے انٹراپارٹی الیکشن کودیکھا اورکسی جماعت کونہیں دیکھا،ہم نے اپنے آئین وقانون کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن کرائےتھے،الیکشن کمیشن کو کہاکون سا رول ہے جوہم نے توڑا،الیکشن کمیشن نے پشاورہائیکورٹ میں ایک لفظ نہیں بولا کون سا قانون ہم نے توڑا،ہم نے سب کچھ قانون وآئین کےمطابق کیاہے،یہ فیصلہ ذاتیات پرمبنی ہے،ایک سیاسی فیصلہ ہے،الیکشن کمیشن نے پہلے سے تہیہ کررکھاتھاہم سے انتخابی نشان واپس لینے کا،الیکشن کمیشن نے کبھی کسی اورپارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کونہیں دیکھا،یہ پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہے۔

متعلقہ خبریں