اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سائفر کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا،سرکار یہ ثابت نہ کرسکی کہ کیس سزائے موت کا ہے یا عمر قید کا ،ویسے ہی بات کا بتنگڑ بنایاگیا، وکیل پی ٹی آئی سلمان صفدر کی میڈیا سے گفتگو ،شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو بولیں سپریم کورٹ سے انصاف ملا، اچھا ہوتایہ ضمانت ہائی کورٹ سے مل جاتی، آج پاکستان کی جیت ہوئی ،، جس کی ہمیں امید تھی وہی ہوا ، جج صاحب سوال پوچھ رہے تھے پیچھے سب قہقہے لگا رہے تھے،میرے والد نے 125 قیدِ تنہائی میں گزارے ، ہم نے ان مشکل حالات میں سب کا سامنا کیا۔
