اسلام آباد(نیوذڈیسک)اسلام آباد اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات تقریبا9بج کر52منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ آنے پر شہری گھروں اوردفاترسے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، اسلام آباد راولپنڈی سمیت ٹیکسلا وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،مری ،ہری پور،ایبٹ آباداور جہلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی اور اسکا مرکز اسکردو تھا۔
