اہم خبریں

کراچی ایئرپورٹ کی بجلی بندکرنے کااعلان

کراچی (نیوزڈیسک)کے الیکٹرک نے لیاقت آباد میں صبح ساڑھے9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک اور ائیرپورٹ پر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی میں تعطل بارے آگاہ کردیا ہے،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لیاقت آباد اور ایئرپورٹ پر گرڈ اسٹیشن میں کل مرمتی کام ہوگا، جس کے باعث لیاقت آباد میں صبح ساڑھے9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک بجلی کی فراہمی میں تعطل آسکتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ائیر پورٹ پر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہ سکتی ہے،ترجمان کے مطابق سسٹم کے استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے مینٹننس ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں