ملتان( اے بی این نیوز ) عام انتخابات 2024 کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا پہلا دن ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے حلقہ این اے 148 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، این اے 148 سے لیگی امیدوار احمد حسین ڈیہڑ نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ، این اے 148 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، این اے 148 سے چیئرمین تحریک انصاف حقیقی راؤ یاسر نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ، این اے 148 سے سابق وفاقی وزیر حاجی سکند حیات بوسن نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ، این اے 149 سے سابق ایم این اے تحریک انصاف ملک عامر ڈوگر نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، این اے 150 سے ن لیگی امیدوار جاوید اختر انصاری نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے سابق ایم پی اے سبین گل نے صوبائی اسمبلی کی 4 اور ایک خواتین کی مخصوص نشست سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ،پی پی 220 سے رائے منصب علی خان سمیت 16 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے،پی پی 218 سے لیگی امیدوار سلمان نعیم نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ، اعجاز حسین جنجوعہ نے این اے 148 ،صوبائی حلقہ پی پی 218 اور پی پی 216 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ، این اے 150 سے ن لیگی سینیٹر رانا محمود الحسن نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، این اے 150 سے ن لیگ کے عامر سعید انصاری نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، این اے 149 سے ن لیگ کےشیخ طارق رشید نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے این اے 148 سے جماعت اسلامی کے انجینئر عاطف عمران نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے،پہلے دن 3امید واروں نے صوبائی حلقوں سےکاغذات جمع کرائے۔















