اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حلقہ بندیوں کے تنازعات سے زیادہ انتخابات ضروری ہیں،الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی عمل اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کیا جا سکتا،سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں پر سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا،تحریری حکم نامہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا،حکم نامے میں کہا انتخابات جمہوریت کا بنیادی جزو ہیں،ایک جج کا کردار گارڈین کا ہوتا ہے،انتخابات میں کسی صورت تاخیر قبول نہیں کرینگے،حلقہ بندیوں کی اپیل انتخابات کے بعد سنی جائے گی۔















