اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپاکستان پیپلزپارٹی ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی موٹروے کے حوالے سے جوبات ہے اس کوتسلیم کرتے ہیں،تھرکول پاورپروجیکٹ بینظیربھٹونے شروع کیاتھا،پاکستان پیپلزپارٹی نے2008میں تھرکول پاورپروجیکٹ کوشروع کیا،نوازشریف ہرمنصوبے کاکریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں،نوازشریف سی پیک کاکریڈٹ لینے کی بھی کوشش کرتے ہیں،وہ اے بی این کے پروگرام’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پیک پرچین کے سا تھ معاہدہ آصف زرداری نے شروع کیاتھا،نوازشریف کسی بات کاکریڈٹ توپیپلزپارٹی کودیناچاہیے،پیپلزپارٹی کوخدمت کی سیاست کی وجہ سے ووٹ ملتاہے،ہم2024کے الیکشن میں سندھ میں کلین سویپ کریں گے،ہم کارکردگی کی بنیادپردوبارہ اقتدار میں آئیں گے،پیپلزپارٹی کیخلاف ماضی میں بھی اس طر ح کے اتحادبنے،پاکستان پیپلزپارٹی کوسندھ میں کسی اتحادسے کوئی خطرہ نہیں،8فروری کوالیکشن میں تمام جماعتوں کوسرپرائزملے گا،نگران حکومت میں کس جماعت کے نمائندے ہیں سب جانتے ہیں،سرفرازبگٹی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی،مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کوکسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈنہیں دیاگیا،ہم نے تمام مشکلات کے باوجود1993میں حکومت بنائی،1997میں ہمارے پاس سندھ میں صرف18سیٹیں تھیں،2002میں پاکستان پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت تھی،2018میں آراوالیکشن کے باوجودہم کئی نشستوں پرکامیاب ہوئے،پاکستان پیپلزپارٹی تمام جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈدینے کی بات کرتی ہے،ہم عوام کےلاڈلے ہیں کسی اورکے نہیں،باقی جماعتیں جب عوام میں جائیں گی توپتاچل جائے گا،مسلم لیگ ن سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تمام جماعتوں کی بات کررہی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کرتی ہے،سیاست میں مذاکرات کے دروازے سب کیلئے کھلے رکھنے چاہئیں،ہم توپہلے بھی کہتے تھے90روزمیں الیکشن ہونے چاہئیں،پاکستان پیپلزپارٹی کبھی نہیں چاہتی کہ الیکشن تعطل کاشکارہوں،ہم نے ماضی میں بھی مشکل حالات کاسامناکیا،پاکستان پیپلزپارٹی ہی ہے جوآج بھی میثاق جمہوریت کی بات کرتی ہے،ہمارے خلاف عدالت میں کالاکوٹ پہنچ کرجانے والوں کابھی سب کوپتاہے،عدالت میں جانے والوں نے میثاق جمہوریت کوتوڑ،ہم اگر2013میں دھرناسیاست کاحصہ بنتےتوآج ملک میں جمہوریت نہ ہوتی،ہم نے ہمیشہ جمہوریت کوپروان چڑھانے کیلئےکوشش ۔















