اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ نادرا نے ایسا کوئی ایکشن نہیں لیا نہ ہی کسی کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا ایک مکمل قانونی پروسیجر ہوتا ہے۔
