اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلے سے متعلق تحریک انصاف کے خلاف کوئی فیصلہ دیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ پارٹی کے اندرونی معاملات سے اکبر ایس بابر کا کوئی تعلق نہیں، وہ پلانٹڈ آدمی ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کی مقبول ترین جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی تو یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہو گی۔
