اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ محفوظ کرلیا،بیرسٹرعلی ظفر نے دلائل میں کہا کسی درخواست گزار نے ممبر شپ کارڈ نہیں دکھایا،وکیل درخواست گزارکے وکیل کی انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کردوبارہ کرانے کی استدعا،کہااپنے غیرقانونی اقدامات کیلئے یہ جب چاہیں کسی کو رکھیں جب چاہیں نکال دیں،کب کسی کو پارٹی سے نکالا گیا کب رکھا گیا کچھ ریکارڈ تو ہوگا،میڈیا سے گفتگومیں بیرسٹر علی ظفر نے کہا 14درخواست گزاروں میں سے ایک نے بھی درخواست نہیں دی کہ الیکشن لڑناہے، اکبر ایس بابر نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام ثبوت دے دیئے،بابر اعوان بولے لندن پلان کے تحت بانی پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی سازش کی جارہی ہے















