اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے کے تمام دروازے بند کردیئے، انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جاسکتا،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کوئٹہ کی 2 صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا،الیکشن کمیشن کی اپیل منظور،بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار،قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے مجھے سمجھ نہیں آتی سارے کیوں چاہتے ہیں الیکشن لمبا ہو،الیکشن ہولینے دیں،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کسی انفرادی فرد کو ریلیف دینے کیلئے پورے انتخابی عمل کو متاثر نہیں کیا جا سکتا ،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اگر اس درخواست پر فیصلہ دیا تو درخواستوں کا سیلاب امڈ آئے گا ،الیکشن کمیشن کا سب سے بڑا امتحان ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات شفاف ہوں ،بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان کی دو صوبائی نشستوں شیرانی اور ژوب میں الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کر دی تھی۔















