حاصل پور،دھند کے باعث حادثہ،4 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ چھونا والا روڈ پر کے قریب پیش آیا جہاں مسافر وین نے ٹرک کو پیچھے ٹکرمار دی جس کی وجہ سے وین میں بیٹھے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ گاڑی حاصلپور سے چھونا والا جارہی تھی ۔ حادثے میں 14 افراد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔