اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حکام نے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کا نوٹس لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے حکام کے مطابق کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورتحال نارمل ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ دن بروز اتوار کو آن لائن جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث عوامی حلقوں میں چے موگوئیاں ہونے لگیں کہ حکومت نے انٹر نیٹ سروس معطل کرکے بوکھلاہٹ اور بزدلی کا ثبوت دیا ۔















