اہم خبریں

انتخابات میں مخالفین کو دھول چٹائیں گے،وقار مہدی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز پیپلز پارٹی کے مخالفین کو دھول چٹائیں گے۔ بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا، عوام کا مقبول نعرہ بن چکا ہے، ملک کے ہر گلی، محلے میں وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری کے نعرے لگ رہے ہیں۔اتوار کو ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں بڑی پارٹی بن کر سامنے آ رہی ہے، 1970ء کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی 15 میں سے 9 نشستیں جیتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، وفاق کی علامت صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے، کسی کو متفقہ اٹھارویں ترمیم کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ خبریں