اہم خبریں

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، 2 شہری قتل

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ،2 شہری قتل ایک زخمی ۔ تفصیلات کے میں نامعلوم افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی، ملزمان نے تعاقب کر کے مقتولین کو نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کے واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات لگتی ہے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور دوسری طارق نامی شہری اور اُس کی بیوی ہے جو کسی عزیز کی شادی کی تقریب سے گھر واپس جا رہے تھے ۔ ملزمان نے 14 گولیاں چلائیں 9 طارق اور 4 ٹیکسی ڈرائیور کو لگیں قتل ہونے والا طارق نامی شہری اسٹیل کے کاروبار کرتا ہے اور کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی ہے ۔

متعلقہ خبریں