اسلام آباد(نیوزڈیسک) خشک سالی سے تنگ عوام کیلئے محکمہ موسمیات بڑی خبر لے آیا، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اورخیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں دھند رہے گی جبکہ بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں رات کو دھند چھائی رہے گی۔کوئٹہ، قلات، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبداللہ، دیر، چترال، سوات،کوہستان، وزیرستان اور کرم میں بارش جبکہ چاغی، تربت، پنجگور، نوکنڈی، دالبندین،ژوب اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کیساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اورگردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلوداورسرد رہے گا،لاہور سمت پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہردھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مختلف بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔













