اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آر اوز سے متعلق نوٹیفکیشن سے انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے، بیرسٹر گوہر علی کی میڈیا سے گفتگو کہا الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونے کا بہانہ بنایا۔ ہم سپریم کورٹ گئے اور 8 فروری کو الیکشن کا فیصلہ کیا گیا۔ آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا۔ ڈسٹرکٹ افسران کو آر او نہیں بنایا جا سکتا اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے۔ ججوں کو ریٹرننگ افسران بنایا جائے جس سے الیکشن شفاف ہوں۔ ابھی تک فائنل نہیں ہوا ٹکٹس وکلا کو دیں گے یا نہیں















