اہم خبریں

سپریم جوڈیشل کونسل، جسٹس مظاہر کی اوپن سماعت کی درخواست منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی سے متعلق سماعت اوپن کرنے کی اجازت دے دی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست متفقہ طور پر منظور کر لی۔جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس امیر بھٹی اورجسٹس نعیم اختر افغان بھی سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں