اسلام آباد(نیوزڈیسک) سائفرکیس کی ان کیمرہ سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،کچھ دیر بعد سنایاجائے گا،گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا جب سائفرہی سیکرٹ تھاتو سماعت بھی ان کیمرہ ہونی چاہئے،چارج فریم ہو چکا ہے اب شہادت ریکارڈ ہونا ہے،چاہتے ہیں کہ شہادتیں ریکارڈ کرتے وقت سیکریسی کو ملحوظ رکھا جائے۔وکیل علی بخاری نے کہا ہمیں فرد جرم کا میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا جس پر جج ابو الحسنات نے ریمارکس دیئے کل سب کے سامنے چارج فریم ہوا،آپ دوران سماعت کہاں تھے کہ آپ کو معلوم نہیں ہوا۔