کراچی (نیوز ڈیسک) عوام کیلئے بڑی خبر،پیٹرول سستاہونیکا امکان۔ تفصیلات کے مطاقب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد تک کمی کا امکان ہے ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہواہے، مقامی سطح پر صارفین کیلئے قیمتوں میں معقول کمی ممکن ہے،حکومت اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر 60روپے فی لٹر لیوی وصول کررہی ہے جس میں کمی کی جاسکتی ہے ۔