اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نواز شریف آج اسٹیبلشمنٹ کی پسندیدہ شخصیت ہیں، ڈیل کا وہی بتاسکتے ہیں جن سے ڈیل ہوئی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہئے ۔ انہوں نے اے بی این نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن نہ ہوا تو ملک کے اندر آئینی اور قانونی بحران آجائے گا ،الیکشن کمیشن جتنی جلد ہو سکے الیکشن شیڈول کا اعلان کرے، سارے ابہام ختم ہو جائیں گے۔