راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ،ایسا لگ رہا ہے کہ ہم اپنے ملک میں نہیں کسی اور ملک میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگوکہاکمرہ عدالت میں ڈبے بنا دیئے گئے، اندر خوف کس چیز کا ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی،میڈیا کے بغیر فری ٹرائل نہیں ہو سکتا،سب پر پریشر ڈالا جارہا ہے۔