اہم خبریں

175 میں سے صرف ایک پارٹی کو دیکھا جا رہا ہے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )ہماری نظر میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواستیں قابل سماعت نہیں،الیکشن کمیشن کو یہ اختیار نہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراضات اٹھائے،175 میں سے صرف ایک پارٹی کو دیکھا جا رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کہا اگر کوئی مدِ مقابل نہ ہو تو بلامقابلہ ہی الیکشن ہو جاتے ہیں، یہ آئین کے مطابق ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ سات دن ہو گئے ہیں ہمیں بلے کے انتخابی نشان کاسرٹیفکیٹ جاری کریں،آج چودہ درخواست گزاروں نے دلائل کی بجائے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا ہے،ہمارے مطابق ان درخواستوں کو مسترد کرنا چاہیے،ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے

متعلقہ خبریں