اہم خبریں

حکومت کا حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں مزید توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں مزید 10 دن توسیع کا اعلان آج کیا جائے گا۔وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مزید 10 روز تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ حج پیکیج ایک لاکھ روپے کم کرنے کے باوجود درخواستوں کی کم وصولی حیران کن ہے ، ملک کے معاشی حالات کے سبب حج درخواستیں کم جمع کروائی گئیں۔

متعلقہ خبریں