اہم خبریں

ایم کیوایم نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی پر اعتراض کردیا

کراچی ( اے بی این نیوز   )ایم کیوایم نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی پر اعتراض کردیا،خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی پیپلز پارٹی کے عہدیدار رہ چکے ہیں، اعجاز انور چوہان اور نثار درانی کے ہوتے ہوئے انتخابات تسلیم نہیں کریں گے،سندھ میں نگراں حکومت 15 سال کی حکومت کا تسلسل ہے، ہمیں انتخابات صاف و شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے،دھاندلی زدہ الیکشن کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے،حیدر آباد اورکراچی کی بلدیاتی حکومتیں شہریوں کی نمائندگی نہیں کرتیں، پری پول رگنگ ہو چکی، اسے ٹھیک نہ کیا گیا تو عوام خود بتائیں کہ کیا کرنا ہے،ہم لوگوں کوسڑکوں پر لا کر اپنا مینڈیٹ منوائیں گے

متعلقہ خبریں