ٹنڈوجام(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی سیاسی دشمنیوں سے گریز کرتی ہے ،ہماری قیادت کبھی ملک سے نہیں بھاگی۔8 فروری الیکشن کا دن ہے، کچھ جماعتیں عوام کے پاس جانے سے ڈرتی ہیں، کچھ جماعتوں نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا،پیپلز پارٹی اس وقت میدان میں موجود ہے، انتخابات کے لیے ساز گار ماحول بنایا جائے،ہفتہ کو ٹنڈوجام میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو سب سے بات چیت کرسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی دشمنیوں سے گریز کرتی ہے اور نفرتوں کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے، ہمارا مقصد سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے، لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ایک شخص ملک کوتباہی کے دہانے پر لے آیا، سیاسی مقاصد کے لیے اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو بنانے والی پیپلز پارٹی ہے۔
