اہم خبریں

خواتین کیلئے ڈیجیٹل ایپ لانچ کر رہے ہیں،مشعال ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ میرے خاوند یاسین ملک کو بھارتی جیل میں زہر دیا جا رہا ہے، یاسین ملک کا آدھا جسم مفلوج ہو چکا ہے۔یاسین ملک کے وکیل کو بھی ان سے ملاقات کے لیے بہت مشکلات ہوتی ہیں، بھارتی جیل میں میری بیٹی پر بھی حملہ کیا گیا۔ہفتہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 15 اگست 2019ء کے بعد سے کشمیریوں کے ساتھ بھارت کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے، کشمیر میں 1994ء کے بعد سے تیسرے درجے کا ظلم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ایپ لانچ کر رہے ہیں جہاں خواتین اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کر سکتی ہیں۔مشعال حسین ملک نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں بھی میں نے انسانی حقوق کی بات کی ہے، حماس نے تنگ آکر اسرائیل کا مقابلہ کرنا شروع کیا، غزہ سے ہمیں ویڈیوز موصول ہوتی ہیں لیکن کشمیر میں جاری مظالم کی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آتی۔

متعلقہ خبریں