پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
