راولپنڈی (نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں نو مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت۔کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی۔پنجاب حکومت نے شیخ رشید سے متعلق دس مقدمات کی رپورت عدالت میں جمع کرادی۔ جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت مقدمات کی تفتیش میں کیس قسم کی مداخلت نہیں کرے گی،کیا آپ چاہتے ہیں عدالت مقدمات کی تفتیش بھی کرے، عدالت کا شیخ رشید کے وکیل سے استفسار ،مقدمات کی جو رپورٹ پیش کی گئی عدالت اسکی جانب پڑتال کرے، وکیل شیخ رشید سردار عبدالرازق خان،شیخ رشید کو چھ ماہ بعد نو مئی کے مقدمات میں کیسے نامزد کیا گیا، وکیل شیخ رشید کا کہنا ہے عدالت کے پاس شیخ رشید کے دس مقدمات کی تفصیل آگئی ہے جس کی کاپی آپکو فراہم کردی گئی ہے، اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا شیخ رشید کے خلاف کوئی کیس نہیں،آج میرے خلاف عدالت میں دس مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی،شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ میری چھوٹی سی سیاست ہے حلقہ 56 اور 57 کی، بچپن سے یہ سوچ ہے سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں، شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، ہم نے پنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا ہے،چلے کے بعد کوئی ٹویٹ بھی نہیں کی،الیکشن نہ ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کرینگے، شیخ رشید۔ہمیں الیکشن کمشنر کے بیان پر یقین کرنا چاہئیے امید ہے الیکشن 8 فروری کوہی ہونگے
