اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ء اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی انٹرا انتخابات دوبارہ کرنے کی استدعا مسترد،ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ نے ریما رکس میں کہا الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 واضح ہے اس پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ دربارہ الیکشن کو بھول جائیں ۔ ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ نے کہا کہ اکبر ایس بابر کا پارٹی سے کیا تعلق ہے ، کیا ان کو پارٹی سے نکالا نہیں گیا ، جی نہیں اس پر وکیل نےجواب دیا کہ کیا آپ نے پارٹی چیف الیکشن کمشنر کو کوئی درخواست دی، کمیشن کا استفسا ر، ہم نے کوئی درخواست نہیں دی، الیکشن کمیشن نے 12دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے،پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہرکارکنان کا احتجاج ، انٹراپارٹی انتخابات دھاندلی زدہ اور الیکشن نامنظور کے نعرے لگا ئے گئے ۔