راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ امیدواروں کے حوالے سے کمیٹیاں پہلے سے ہی بنی ہوئی ہیں، جس کو عمران خان کہیں گے اس کو ٹکٹ ملے گا۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف جتنی مرضی درخواستیں دیدیں، پی ٹی آئی نے یہ الیکشن قانون کے مطابق کروائے ہیں، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن فری اینڈ فئیر ہوئے ہیں، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان رہے گا۔جمعرات کو راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدلیہ اور پی ٹی آئی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف جتنی مرضی درخواستیں دے دیں، پی ٹی آئی نے یہ الیکشن قانون کے مطابق کروائے ہیں، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن فری اینڈ فئیر ہوئے ہیں، بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان رہے گا۔
