لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے،ملک میں دیرپامعاشی و سیاسی استحکام الیکشن سے ہی ممکن ہے۔ ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ واضح مینڈیٹ والی حکومت ہی ملکی مسائل حل سکتی ہے، الیکشن وقت پر نہیں ہونگے تو سینیٹ کاالیکشن بھی متاثرہوگا،نئی حلقہ بندیوں سے شہبازشریف کاحلقہ بھی متاثرہوا،اس کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگے،ہم انتخابات کیلئے بہترین امیدوار میدان میں اتاریں گے،خواجہ سعد رفیق عندیہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی کے بیٹے نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔