اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی آئی ایم ایف کو آئندہ سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر 13اعشاریہ6 ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی،آئندہ مالی سال کے دوران 6اعشاریہ 34 ارب ڈالر کے قرضوں کو رول اوور کرایا جائے گا،آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کیلئے بیرونی سرمایہ ایک اعشاریہ31 ارب ڈالر بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری 70 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ایس آئی ایف سی کردار ادا کرے گی۔ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کیلئے یقین دہانیاں نئے قرض پروگرام کیلئے ہیں۔