اہم خبریں

انتخابات 8 فروری کو ہی ہونگے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن 8فروری 2024کوہی ہونگے،چند روز میں شیڈول آجائے گا،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ ا ور ترسیل کا کام مکمل ہو گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے ووٹرز ڈے پر پیغام میں کہا کہ عوام کو الیکشن سے متعلق بے بنیادخبروں اورافواہوں پر یقین نہ کرنے کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی وقانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،عوام کو الیکشن کے دوران بھرپورتحفظ فراہم کیاجائے گاتاکہ وہ رازداری اور شفافیت سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں،عوام یاد رکھیں آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے ،اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر ووٹ کااستعمال کریں۔

متعلقہ خبریں