کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں لگی آگ پر قابوپالیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کولنگ کاعمل مکمل ہو گیا اس افسوسناک واقعے میں 3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے،2زخمیوں کی حالت تشویشناک،فوم کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 5منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ہونے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے گورنرسندھ نے متاثرہ عمارت عائشہ منزل کادورہ اور میئر کراچی کو ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت بھی دی۔