اہم خبریں

العزیزیہ ریفرنس ، نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)العزیزیہ ریفرنس ، نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے نیب اپیل پربھی آج سماعت کریگی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے ،24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں