اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں بلوچستان میں مردم شماری کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بلوچستان میں مردم شماری کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخواست گزار نے سی سی آئی میں نگراں وزرائے اعلیٰ کی شمولیت پر اعتراض کیا۔بعدازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔
